برسلز سینٹرل ریلوے سٹیشن پر مشتبہ شخص کوگولی ماردی گئی

برسلز سینٹرل ریلوے سٹیشن پر مشتبہ شخص کوگولی ماردی گئی
برسلز سینٹرل ریلوے سٹیشن پر مشتبہ شخص کوگولی ماردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (این این آئی)برسلز سینٹرل ریلوے سٹیشن پرایک مشتبہ شخص کوگولی مارکرہلاک کردیا ٗبرسلز کے سینٹرل ٹرین سٹیشن کو خالی کرالیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل ٹرین سٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس کے بعد فوجی اہلکار نے ایک مشتبہ شخص کوگولی مارکرہلاک کردیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی تاہم حملہ آور کے خودکش جیکٹ پہننے کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔پولیس کے مطابق صورت حال قابو میں ہے ۔