”تمہیں گرفتار کرنے آئے ہیں کیونکہ ایک لڑکی نے تم پر زیادتی کا الزام لگایا ہے“، بھارتی پولیس نے نوجوان کو شادی والے روز گرفتار کر لیا

”تمہیں گرفتار کرنے آئے ہیں کیونکہ ایک لڑکی نے تم پر زیادتی کا الزام لگایا ...
”تمہیں گرفتار کرنے آئے ہیں کیونکہ ایک لڑکی نے تم پر زیادتی کا الزام لگایا ہے“، بھارتی پولیس نے نوجوان کو شادی والے روز گرفتار کر لیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )”تمہیںکو گرفتار کرنے آئے ہیں کیونکہ ایک لڑکی نے تم پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے“بھارتی پولیس نے جنسی زیادتی کے حوالے سے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو شادی والے روز گرفتار کر لیا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق 28سالہ بھارتی نوجوان شادی کی تقریب اور رسومات کے بعد دلہن کے ساتھ گھر پہنچا تو پولیس نے گرفتار کرلیا ، ملزم کے خلاف ایک لڑکی کی جانب سے جنسی زیادتی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ملزم لیب ٹیکنیشن ہے۔

پولیس کے مطابق درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ نوجوان نے اسے دو بار اس اپنی حوس کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں اکیلی تھی اور پھر خاموش رہنے کیلئے دھمکاتا رہا تاہم اسے عین شادی والے رو ز گرفتار کر لیا گیا ہے اور عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اور اس کے والدین محنت کش ہیں جبکہ ملزم گاﺅں کی ڈیری میں لیب ٹیکنیشن ہے ۔

مزید : بین الاقوامی