دیشا اچھی دوست ہیں اس کے سوا کچھ نہیں، اداکار ٹائیگر شروف

دیشا اچھی دوست ہیں اس کے سوا کچھ نہیں، اداکار ٹائیگر شروف
دیشا اچھی دوست ہیں اس کے سوا کچھ نہیں، اداکار ٹائیگر شروف

  

ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا کہ اداکارہ دیشا پٹانی ان کی اچھی دوست ہیں۔اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکارہ دیشا پٹانی ان کی اچھی دوست ہیں اس کے سوا کچھ نہیں،میڈیا ان کی دیشا کے ساتھ افئیر کی خبریں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے،ان خبروں میں کو ئی صداقت نہیں ہے،وہ اس وقت اپنی تمام تر توجہ اپنے کیرئیر پر مرکوز کئے ہوئے ہیں اور خود کو بہترین اداکار ثابت کرنے کے لئے پرعزم ہیں،اداکار کی نئی فلم ’’باغی ٹو‘‘ ہے جس میں وہ اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ پہلی بار سلور سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

مزید : تفریح