فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سلمان خان کی سب سے شارٹ فلم ہو گی

فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سلمان خان کی سب سے شارٹ فلم ہو گی
فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سلمان خان کی سب سے شارٹ فلم ہو گی

  

ممبئی (یو این پی) بالی وڈ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کو سنسر بورڈ نے یو سرٹیفیکٹ سے نوازا ہے ۔فلم23جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کو سنسر بورڈ نے یو سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے ،فلم کا دورانیہ 2گھنٹے 16منٹ ہو گا ۔اس سے پہلے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ ، ’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’پریم رتن دھن پاؤ ‘‘ کا دورانیہ2گھنٹے45 منٹ تھا ۔گزشتہ فلموں کی نسبت یہ فلم سلمان خان کی سب سے شارٹ فلم ہو گی ۔فلم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں ۔

مزید : تفریح