”ائیرپورٹ پر شاندار استقبال دیکھ کر شعیب ملک نے حفیظ کے کان میں ایسی بات کہہ دی کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کیونکہ۔۔۔“ خوشی سے نہال پاکستانی شائقین باز نہ آئے، شعیب ملک اور محمد حفیظ سے متعلق ایسی بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

”ائیرپورٹ پر شاندار استقبال دیکھ کر شعیب ملک نے حفیظ کے کان میں ایسی بات کہہ ...
”ائیرپورٹ پر شاندار استقبال دیکھ کر شعیب ملک نے حفیظ کے کان میں ایسی بات کہہ دی کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کیونکہ۔۔۔“ خوشی سے نہال پاکستانی شائقین باز نہ آئے، شعیب ملک اور محمد حفیظ سے متعلق ایسی بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی ”مستیاں“ بھی جاری ہیں جو ایک جانب ایک کھلاڑیوں کی کارکردگی کی خوب تعریف کر رہے ہیں تو دوسری جانب دلچسپ لطیفے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عوام کے ”شاندار“ استقبال کا ڈر۔۔۔، بھارتی ٹیم وطن واپس جانے کے بجائے ایک ایسے ملک نکل گئی جہاں کے کھلاڑی پاکستانیوں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں

ایسا ہی ایک لطیفہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بارے میں بھی گردش کر رہا ہے جس میں ماضی کی شکست پر ہونے والی تنقید اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی جیت پر ملنے والے پرتپاک استقبال کو ملایا گیا ہے اور جو بھی اسے پڑھتا ہے، اس کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ لطیفہ کچھ یوں ہے کہ ” لاہو رائیرپورٹ پر پاکستان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اتنا پرتپاک استقبال دیکھ کر شعیب ملک کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور انہوں نے محمد حفیظ کے کان میں سرگوشی کی کہ ’پہلے ہم یہاں سے برقعہ پہن کر گزرتے تھے۔‘ محمد حفیظ نے جیسے ہی شعیب ملک کی سرگوشی سنی تو وہ بھی رونے لگے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معذور فین کی صبح سویرے سرفراز سے ملاقات ، کپتان نے شرٹ تحفے میں دیدی

شائقین کرکٹ جیت پر اس قدر خوش ہیں کہ سوشل میڈیا پر خوشیاں ہی خوشیاں نظر آ رہی ہیں اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے پاکستان کو چیمپین بنے تین دن نہیں ہوئے بلکہ آج اور ابھی یہ میچ ختم ہوا ہے اور پاکستانیوں نے جیت کی خوشی ابھی منانا شروع کی ہے۔

مزید : کھیل