سبکدوش ولی عہد نے شاہ سلمان کے بیٹے کی بیعت کر لی

سبکدوش ولی عہد نے شاہ سلمان کے بیٹے کی بیعت کر لی
سبکدوش ولی عہد نے شاہ سلمان کے بیٹے کی بیعت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے عہدے سے برطرف کیے گئے ولی عہد نے شہزادہ محمد بن سلمان کی بیعت کر لی ۔

”العربیہ“ کے مطابق آج شاہی فرمان کے ذریعے عہدے سے ہٹائے گئے ولی عہد محمد بن نائف نے اپنی جگہ تعینات کیے گئے شاہ سلمان کے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کی بیعت کر لی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد بن نائف نے شاہ سلمان کے صاحبزادے محمد بن سلمان سے ہاتھ ملایا جسے محمد بن سلمان نے بوسہ لیا اور پھر وہ انکے قدموں میں بیٹھ گئے ۔ محمد بن نائف نے نو منتخب ولی عہد کے کندھے پر تھپکیاں بھی دیں۔

مزید :

عرب دنیا -