فخر زمان نہانے کیلئے نہر پر پہنچ گئے، دوستوں اور مداحوں کیساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکو رکرنے والے قومی بلے باز فخر زمان نہانے کیلئے نہر پر پہنچ گئے ۔
سماءٹی وی کے مطابق اوپنر بلے باز فخر زمان لندن سے واپس پہنچنے کے اگلے ہی روز مردان میں اپنی رہائش گاہ کے قریب نہر پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے گرمی بھگانے کیلئے ٹھنڈے پانی میں خوب تیراکی کی اور دوستوں کےساتھ موج مستیاں کرتے رہے ۔فخر زمان کو نہر پر نہاتے دیکھ کر نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے قومی ہیرو کیساتھ ڈوبکیاں لگائیں اور خوب سیلفیاں بھی بنوائیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اپنے گھر کے قریب اس نہر میں نہانے کیلئے وقتا فوقتاُُ آتے رہتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی وہ اپنے دوستوں کےساتھ اس نہر پر نہاتے آرہے ہیں۔