اورنج ٹرین لائن، منڈی سٹاپ پر کرین ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق، 6 زخمی، دو کی حالت نازک

اورنج ٹرین لائن، منڈی سٹاپ پر کرین ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق، 6 زخمی، دو کی ...
اورنج ٹرین لائن، منڈی سٹاپ پر کرین ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق، 6 زخمی، دو کی حالت نازک

  

لاہور (ویب ڈیسک) اورنج لائن ٹرین ملتان روڈ منڈی سٹاپ پر کرین ٹوٹنے سے 30 سالہ مزدور سلیم سکنہ راجن پور جاں بحق ہوگیا۔ 6 مزدور شدید زخمی ہوگئے، دو زخمی مزدوروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مزدوروں کو کرین کے ذریعے پلر پر شفٹ کیا جارہا تھا کہ کرین ٹوٹ گئی اور مزدور نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں رضوان، اعجاز، شاہد اور شہزاد شامل ہیں۔

مزید : لاہور