اے این ایف کی کارروائی :عمرہ کیلئے جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے ہیروئن برآمد

اے این ایف کی کارروائی :عمرہ کیلئے جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے ہیروئن برآمد
اے این ایف کی کارروائی :عمرہ کیلئے جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے ہیروئن برآمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اے این ایف حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر خاتون اور اس کے بیٹے کے سامان سے ہیروئن برآمد کر لی۔

جیو نیوز کے مطابق اے این حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کے ذریعے عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے ماں بیٹے کے سامان کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سے ماں بیٹے کو ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سامان والے بیگز کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا رکھی تھی۔دونوں ماں بیٹا عمرہ کیلئے سعودی عرب جا رہے تھے ۔

مزید : لاہور