نواز شریف عہدہ چھوڑنے پر ذہنی طور پر تیار، آرمی چیف کو آگاہ کردیا، اسحق ڈار، مریم نواز متبادل امیدوار ہوسکتے ہیں: چوہدری غلام حسین

نواز شریف عہدہ چھوڑنے پر ذہنی طور پر تیار، آرمی چیف کو آگاہ کردیا، اسحق ...
نواز شریف عہدہ چھوڑنے پر ذہنی طور پر تیار، آرمی چیف کو آگاہ کردیا، اسحق ڈار، مریم نواز متبادل امیدوار ہوسکتے ہیں: چوہدری غلام حسین

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی چوہدری خادم حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ  نواز شریف ذہنی طور پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوگئے، مقتدر حلقوں یا دوسرے لفظوں میں آرمی چیف سے یہ کہا ہے کہ ن لیگ قیادت تبدیل کرنے جارہی ہے، اس میں ہماری مدد کی جائے ۔ یہ دعویٰ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔

چوہدری خادم حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے اوراسے اعتماد دینے والوں کے پیش نظر جمعرات کو وزیراعظم کی پیشی کے بعد واپسی پر ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا  اور  مصدقہ اطلاعات ہیں کہ میاں نوازشریف نے آرمی چیف سے کہاکہ ن لیگ پارٹی اور حکومت کی قیادت  تبدیلی کرنے جارہے ہیں ، آپ کی مدد چاہیے یعنی  موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف نے پہلی بار خود کو ناگزیر سمجھنا چھوڑا ہے، اس پر آرمی چیف کا کہناتھاکہ فوج کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، آپ کا اپنا فیصلہ ہے ، ہم نے تو قانون کے مطابق حکومت کیساتھ چلنا ہے،اس کے بعد سعودی عرب بھی قطر کے معاملے پراکٹھے گئے۔

سعید قاضی کے سوال کے جواب میں چوہدری خادم حسین کاکہناتھا کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز اور اسحق ڈار وزیراعظم کے امیدوار ہیں،مریم نواز کا تو دل کرتا ہے کہ صبح ہی وزیراعظم کا حلف اٹھا لوں  تاہم زیادہ موثر شہباز شریف ہیں، ان کو وزیراعظم لانے پر مقتدر حلقوں کو بھی اعتراض نہیں ۔ حمزہ شہباز بھی پارٹی فیصلہ مانیں گے ، شہبازشریف کو موقع دینے کو سب تیار ہیں تاہم خاندان اور پارٹی کے اندر کیا سب تیار ہیں؟ یہ سوال ہے جس کا جواب نہیں آرہا۔

مزید : اسلام آباد