پشاور میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پمفلٹس تقسیم کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پشاور میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پمفلٹس تقسیم کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
پشاور میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پمفلٹس تقسیم کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

  

پشاور(صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے جناح پارک میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کالعدم ٹی ٹی پی کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے ٹی ٹی پی کے پمفلٹس برآمد کرکے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : پشاور