نیویارک میں 132سالہ لابسٹر 20سال بعد پانی میں چھوڑ دیا گیا

نیویارک میں 132سالہ لابسٹر 20سال بعد پانی میں چھوڑ دیا گیا
نیویارک میں 132سالہ لابسٹر 20سال بعد پانی میں چھوڑ دیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(صباح نیوز) نیویارک ریسٹورینٹ میں 20سال سے موجود ایک لابسٹر کو دوبارہ سمندر کے حوالے کردیاگیاہے۔امریکہ میں واقع ہیمپسٹیڈ ٹان کے سپروائزر اینتھونی جے سانٹینو نے نیویارک کے مشہور ریستوران کلیم بار میں 20سال سے موجود لابسٹر کو دوبارہ پانی کے حوالے کردیا ہے۔اس لابسٹر کا نام لوئی ہے اور اسے نیویارک میں لابسٹر کے مہینے (لابسٹر منتھ)کی تقریبات کے تحت پانی میں بھیجا گیا ہے۔اگرچہ لابسٹر کی عمریں طویل ہوتی ہیں وہ 50سال سے زیادہ بھی زندہ رہتے ہیں لیکن لوئی کی عمر 132سال ہے اور اس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔اس ہوٹل کے مالک کا نام بچ یمالی ہے۔ انہوں نے لابسٹر کو ایک صاف ستھرے اور خوبصورت ایکویریم میں رکھا تھا۔ چند روز قبل ایک شخص نے یہ لابسٹر خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تو یمالی نے اسے بیچنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کا پالتو جانور ہے۔یہ بوڑھا لابسٹر 132سال کا ہے اور 20سال سے یمالی کے پاس تھا اور اسے سمندر میں بھیجنے کی تقریب میں شہر کی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔ اگرچہ یہ لابسٹر کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے لیکن ریستوران کے مالک نے اسے دوبارہ سمندری لہروں کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی