کراچی کی مسجد میں چور اعتکاف کرنے والوں کا سامان لیکر فرار

کراچی کی مسجد میں چور اعتکاف کرنے والوں کا سامان لیکر فرار
کراچی کی مسجد میں چور اعتکاف کرنے والوں کا سامان لیکر فرار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی مسجد میں چور اعتکاف کرنے والوں کے موبائل فون اور دیگرسامان لیکر رفو چکر ہو گا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں چوروں نے معتکفین کو بھی نہ چھوڑا ، گلشن اقبال بلاک 7کی مسجد میں چوری کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو اعتکاف کرنے والے افراد کی جیبوں سے موبائل فون اورپرس وغیر ہ نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔چور نے معتکفین کی نیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیبوں کا صفایا کیا اور پھر فرار ہو گیا۔ 

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : کراچی