پاکستانی صحافی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں:اعزاز چودھری

پاکستانی صحافی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ...
پاکستانی صحافی پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں:اعزاز چودھری

  

واشنگٹن (آئی این پی ) پاکستانی سفارتخانہ پاک امریکہ دوستی کی سترویں سالگرہ منائے گا، پاکستانی صحافی پاکستان اور امریکہ کو مزید قریب لانے کیلئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ رواں سال پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر پاک امریکہ دوستی کی سترویں سالگرہ منائے گا۔ اعزاز چودھری نے اس بات پر زوردیاکہ پاکستانی صحافیوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور امریکہ کو مزید قریب لانے کیلئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔

مزید : بین الاقوامی