خام تیل کی پیداوارمیں 3 فیصدکا ریکارڈ اضافہ ،88 ہزاربیرل یومیہ ہوگئی

خام تیل کی پیداوارمیں 3 فیصدکا ریکارڈ اضافہ ،88 ہزاربیرل یومیہ ہوگئی
خام تیل کی پیداوارمیں 3 فیصدکا ریکارڈ اضافہ ،88 ہزاربیرل یومیہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں رواں مالی سال میں 3 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ، گیس کی پیداوار برقرار رہی ،رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوار 3فیصد اضافے سے 88ہزاربیرل یومیہ ہو گئی۔ آئل اینڈ گیس سیکٹر کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں 3 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد خام تیل کی پیداوار 88ہزاربیرل یومیہ ہو گئی ہے ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں خام تیل کی پیداوار 85ہزار 854بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی، مئی 2017میں خام تیل کی پیداوار مئی 2016 کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہوکر 81ہزار 570بیرل یومیہ کی سطح پر آگئی۔تاہم اپریل 2017 کے مقابلے مئی کی پیداوار 12فیصد زائد رہی، 11ماہ کے دوران گیس کی مقامی پیداوار 3901ایم ایم سی ایف یومیہ رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں گیس کی مقامی پیداوار 3892 ایم ایم سی ایف یومیہ رہی تھی، مئی 2017میں گیس کی پیداوار مئی 2016 کے مقابلے میں 2فیصد کمی سے 3828ایم ایم سی ایف رہی جو اپریل 2017کی پیداوار سے 2فیصد زائد ہے۔

مزید :

بزنس -