کوچ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق

کوچ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق
 کوچ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ،ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(آئی این پی ) مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرنے سے ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق،11 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ ملاکنڈ رنگ روڈ کے قریب روڈ پر کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے ۔جا ں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مردان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق11 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق با جوڑ اور دیر سے ہے تمام افراد عید کی چھٹیوں پر گھر جا رہے تھے ۔

مزید :

مردان -