پاکستان ، ایران کے درمیان آزادانہ تجارت پراتفاق رائے ہو گیا،جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے: انجینئر خرم دستگیر

پاکستان ، ایران کے درمیان آزادانہ تجارت پراتفاق رائے ہو گیا،جلد معاہدے پر ...
پاکستان ، ایران کے درمیان آزادانہ تجارت پراتفاق رائے ہو گیا،جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے: انجینئر خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آزادانہ تجارت کی جانب پہلے بڑے اقدام کے طورپر پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں نے چندماہ پہلے ایک معاہدے پر دستخط کئے اور تمام مطلوبہ نوٹیفکیشنزجاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ تجارت کیلئے پاکستانی بینکوں میں فوری طورپر لیٹرآف کریڈٹ کھولنے کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں۔خرم دستگیرنے کہاکہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید :

لاہور -