شکست خوردہ بھارت نے بالآخر اپنی اوقات دکھا دی، پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو گرفتار کر کے ایسا مقدمہ درج کر دیا گیا کہ پوری دنیا ہی تلملا اٹھے، جان کر آپ کو بے حد غصہ آ جائے گا

شکست خوردہ بھارت نے بالآخر اپنی اوقات دکھا دی، پاکستان کی جیت کا جشن منانے ...
شکست خوردہ بھارت نے بالآخر اپنی اوقات دکھا دی، پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو گرفتار کر کے ایسا مقدمہ درج کر دیا گیا کہ پوری دنیا ہی تلملا اٹھے، جان کر آپ کو بے حد غصہ آ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکست خوردہ بھارت نے اپنی اوقات دکھا ہی دی ہے اور چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا جشن منانے والے 15 مسلمانوں کو گرفتار کر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی سزا عمر قید ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ”ہیرو“ فخر زمان نے وطن پہنچتے ہی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے” سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا“
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ریاست مدھیا پردیش کے گاﺅں برہان پور میں پیر کے روز کی گئی جب پولیس کو اطلاع دی گئی کہ پاکستان کی جیت پر گاﺅں میں آتش بازی اور نعرے بازی کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے برہان پور پولیس چیف راجہ رام پاریہار نے کہا کہ ”ہمیں ایک مقامی ہندو کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس نے گرفتار ہونے والوں پر بھارت کی شکست کا جشن منانے کا الزام عائد کیا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عوام کے ”شاندار“ استقبال کا ڈر۔۔۔، بھارتی ٹیم وطن واپس جانے کے بجائے ایک ایسے ملک نکل گئی جہاں کے کھلاڑی پاکستانیوں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں
رپورٹ کے مطابق ملزمان پر مجرمانہ سازش کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا حساس علاقے میں منایا جانے والا یہ جشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گاﺅں میں زیادہ تر آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور ماضی میں یہاں کئی مرتبہ ہندو، مسلم فساد بھی ہو چکے ہیں۔