”پاکستانیوں ایک بار پھر جشن مناﺅں کیونکہ 21 جون 2009ءکو پاکستان کرکٹ ٹیم نے۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کی جیت کے صرف 3 دن بعد ایک اور بڑی فتح کی سالگرہ آن پہنچی، آج کے دن کیا ہوا تھا؟ آپ بھی جانئے

”پاکستانیوں ایک بار پھر جشن مناﺅں کیونکہ 21 جون 2009ءکو پاکستان کرکٹ ٹیم ...
”پاکستانیوں ایک بار پھر جشن مناﺅں کیونکہ 21 جون 2009ءکو پاکستان کرکٹ ٹیم نے۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کی جیت کے صرف 3 دن بعد ایک اور بڑی فتح کی سالگرہ آن پہنچی، آج کے دن کیا ہوا تھا؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 18 جون 2017ءکا دن پاکستانیوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا کیونکہ اس روز پاکستان نے بھارت کو ”منی ورلڈکپ“ کہلائے جانے والی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں 180 رنز کی شکست دے کر چیمپین کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

اس جیت کے صرف 3 دن بعد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک اور بڑی فتح کا سالگرہ بھی آن پہنچی ہے اور پاکستان کے جوش و جذبے میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ جیت ہے ٹی 20 ورلڈکپ کی جو پاکستان کرکٹ ٹیم نے مرد بحران، یونس خان کی قیادت میں 2009ءمیں حاصل کی۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2009ءمیں انگلینڈ میں ہوا تھا جو 5 جون سے 21 جون تک کھیلا گیا اور اس میں حصہ لینے والی 12 ٹیموں کے درمیان کل 27 میچ کھیلے گئے۔سپر ایٹ فارمیٹ کے تحت پاکستان، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا جو پاکستان نے شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت لیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی اور پھر لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان اور سری لنکا کا فائنل میچ ہوا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور پاکستان کو 139 رنز کا ہدف ملا جو شاہد آفریدی کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا گیا اور یوں پاکستان پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے میں سرخرو ہوا۔

پاکستانی قوم اس کامیابی کی آٹھویں سالگرہ منانے کیساتھ ساتھ چیمپینز ٹرافی کی جیت کا جشن بھی خوب منا رہی ہے جو صرف تین روز پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر جیتی گئی۔

مزید : کھیل