ویرات کوہلی اور میری شراکت نہیں چل سکتی : کمبلے

ویرات کوہلی اور میری شراکت نہیں چل سکتی : کمبلے
ویرات کوہلی اور میری شراکت نہیں چل سکتی : کمبلے

  

لندن (این این آئی) بھار تی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے کہاہے کہ ویرات کوہلی اور میری شراکت نہیں چل سکتی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوچنگ سے استعفے کے بعد انیل کمبلے نے کہاکہ کپتان ویرات کوہلی اور ان کی شراکت اب کار ساز نہیں رہی ہے اور وراٹ کوہلی کو ان کے کوچنگ کے انداز پر تحفظات ہیں۔ انیل کمبلے نے کہا کہ بی سی سی آئی نے ان کے اور کوہلی کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کے خیال اب یہ عہدہ چھوڑ دینا ہی درست فیصلہ ہے۔

مزید : کھیل