چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ پر بھارتی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کے سامنے شرط ہار گئیں۔۔۔ اس کے بعد ان لڑکیوں سے ایسا کام کروا دیا گیا کہ بھارتیوں کو لگی مرچیں پھر اپنا کام کرنے لگیں، دیکھ کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ پر بھارتی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کے سامنے شرط ہار ...
چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ پر بھارتی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کے سامنے شرط ہار گئیں۔۔۔ اس کے بعد ان لڑکیوں سے ایسا کام کروا دیا گیا کہ بھارتیوں کو لگی مرچیں پھر اپنا کام کرنے لگیں، دیکھ کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ میچ 22 افراد کے درمیان نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جب ہم پہلا میچ ہارے تو میٹنگ میں شعیب ملک نے ایسی باتیں کی کہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ”ہیرو“ فخر زمان نے وطن پہنچتے ہی اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، شعیب ملک نے کیا کہا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے” سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا“

آئی سی سی چیمپنیز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھی یہی صورتحال رہی اور پاکستان کی جیت کے بعد بھارت میں جو ”ماتم“ منایا گیا وہ بھی سب کو یاد رہے گا۔ لیکن ان سب ”پھڈوں“ سے دور کچھ پاکستانی اور بھارتی ایسے بھی ہیں جنہوں نے ناصرف میچ دیکھا بلکہ آپس میں شرط بھی لگائی اور پھر ہار جانے پر بخوشی اپنی بات کو پورا بھی کیا۔

یہ سب کچھ ہوا ایک پاکستانی اور دو بھارتی لڑکیوں کے درمیان، جنہوں نے آپس میں یہ شرط رکھی کہ جو بھی فائنل میچ جیتے گا، شرط ہارنے والا اس ملک کا قومی ترانہ پڑھے گا۔ خوش قسمتی سے فتح پاکستان کا مقدمہ بنی اور پھر بھارتی کرکٹ وردیوں میں ملبوس لڑکیوں کو پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنا پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عوام کے ”شاندار“ استقبال کا ڈر۔۔۔، بھارتی ٹیم وطن واپس جانے کے بجائے ایک ایسے ملک نکل گئی جہاں کے کھلاڑی پاکستانیوں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے پاکستانی لڑکے نے بھی ان کا ساتھ دیا اور لڑکیوں نے بھی اپنی بات پوری کرنے کیلئے اس کی آواز میں آواز ملائی اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس