جرمنی جلد اسلامی ریاست میں تبدیل ہوجائیگا،جرمن چانسلر کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

جرمنی جلد اسلامی ریاست میں تبدیل ہوجائیگا،جرمن چانسلر کے بیان نے تہلکہ مچا ...
جرمنی جلد اسلامی ریاست میں تبدیل ہوجائیگا،جرمن چانسلر کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(راشدبلال سے) جرمنی کی چانسلرانجیلا مرکل کے اس بیان نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی کہ جرمنی جلد اسلامی ریاست میں بدل جائے گا اورہمارے ملک میں مساجدکی تعدادگرجاگھروں سے زیادہ ہوجائے گی۔جرمن چانسلرانجیلامرکل نے ایک جرمن نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ جرمنی جلداسلامی ریاست میں بدل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جرمنی مسلمان پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے سلسلے میں ناکام رہا ہے جسکی وجہ سے انکا ملک جرمن جلداسلامی ریاست بن جائے گا اور یہاں گرجا گھروں کی تعداد کم ہو جائیگی اور مساجدزیادہ ہوں گی۔انجیلامرکل نے کہاہے کہ پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے حوالے سے ہم ناکامی کا شکار رہے ہیں اور پچھلے چار سالوں سے اس حوالے سے ہم اپنے آپکو دھوکہ دیتے چلے آرہے ہیں۔