چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی، محمد عامر ، جنید خان کے کاونٹی کرکٹ میں معاہدے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کر دیا

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی، محمد عامر ، جنید خان کے کاونٹی کرکٹ میں ...
چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی، محمد عامر ، جنید خان کے کاونٹی کرکٹ میں معاہدے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کر دیا

  

لندن (آن لائن)چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ باولر محمد عامر، جنید خان کو شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے کاونٹی کرکٹ میں معاہدے کر لئے ہیں۔ محمد عامر نے ایسیکس کرکٹ کاونٹی سے معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ برطانیہ میں کاونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ محمد عامر نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ اور انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی لیگ میں ایسیکس کی نمائندگی کریں گے۔ فاسٹ باولر جنید خان نے بھی لیسٹرشائر کاونٹی سے معاہدہ کیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانیہ میں کاونٹی کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

مزید : کھیل