سعودی بادشاہ کی طرف سے ولی عہد کو برطرف کیے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

سعودی بادشاہ کی طرف سے ولی عہد کو برطرف کیے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
سعودی بادشاہ کی طرف سے ولی عہد کو برطرف کیے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے اپنے ہی بھتیجے اور ولی عہد محمد بن نائف کوشاہی فرمان کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ۔

”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق ایک غیر ملکی سفارتکار نے ولی عہد محمد بن نائف کو ہٹا کر اپنے صاحبزادے محمد بن سلمان کو ولی عہدمقرر کرنے کے شاہ سلمان کے فیصلے کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ بیان کر دی۔

غیر ملکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف سیاسی طور پر کمزور ہو رہے تھے جس کے باعث شاہ سلمان نے انہیں عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اے ایف پی کو اپنے بیان میں سفارتکا ر نے بتایا کہ سیاسی طورپر کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ مسلسل اپنے اختیارات اور اسر ورسوخ سے دو ر ہونے کے بعد محمد بن نائف شاہ سلمان کی نظر میں غیر اہم ہو چکے تھے اور ان کے اس طرز عمل سے فرمانروا ناخوش تھے۔

مزید : عرب دنیا