بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے: شاہد آفریدی کا بھارتی تبصرہ نگاروں کو جواب

بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے: شاہد آفریدی کا بھارتی تبصرہ ...
بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے: شاہد آفریدی کا بھارتی تبصرہ نگاروں کو جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فائنل میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹرز اور تبصرہ نگاروں کی تنقید کا جوا ب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے بعد بھارت کو پتہ چل گیا ہو گا باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ایک کپ جیتے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے دنیا کو فتح کر لیا ۔ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے ۔
سابق آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ حکومت پر انگلی اٹھانا آسان کام ہے مگر ہمیں خود بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے ، میں پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں ۔

مزید :

کھیل -