نجم سیٹھی کے جھوٹ کا پول کھل گیا، فائنل جیتنے کے بعد دراصل نجم سیٹھی کیساتھ کیا ہوا تھا؟ ویڈیو سامنے آئی تو دیکھنے والوں کے منہ حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے

نجم سیٹھی کے جھوٹ کا پول کھل گیا، فائنل جیتنے کے بعد دراصل نجم سیٹھی کیساتھ ...
نجم سیٹھی کے جھوٹ کا پول کھل گیا، فائنل جیتنے کے بعد دراصل نجم سیٹھی کیساتھ کیا ہوا تھا؟ ویڈیو سامنے آئی تو دیکھنے والوں کے منہ حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا فائنل جیتا تو اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک یان جاری کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہراساںکرنے، ہاتھا پائی کی اور دھکم پیل کرنے کا الزام عائد کیا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ حسن علی اور فخر زمان کو انعام کے طور پر ملنے والی کلائی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے اس روئیے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مداخلت کی اور مجھے حفاظت کے طور پر وہاں سے دور لے گئے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اگر چہ اس دوران مجھے بے حد محبت اور عزت ملی مگر اس کے باوجود تحریک انصا ف کے حامیوں نے میرے ساتھ نارواں سلوک کیا جو قابل مذمت ہے۔

تاہم اب ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے نجم سیٹھی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے انہیں ہراساں نہیں کیا بلکہ حیران کن طور پر ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے اور نجم سیٹھی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے اس ٹویٹ پر جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ،مشکوک افراد نے سیاسی نعرے بازی کی مگر ہجوم کی اکثریت نے پاکستان کی فتح کی خوشیوں کو نفرت سے خراب کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ ویڈیو تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس سے جیو نیوز کے نمائندے کی ٹویٹ کی تصدیق بھی  ہوتی ہے اور صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نجم سیٹھی کے ساتھ سیلفیاں بنانے اور ”نجم سیٹھی، زندہ باد“ کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کے حامیوں نے انہیں ہراساں کیا اور نا ہی دھکم پیل ہوئی اور انہوں نے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے جو بالکل سیاسی ہیں اور کسی طور پر بھی نجم سیٹھی کے خلاف نہیں تھے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل