”آف کورس“ پاکستان سے شکست، عدنان سمیع کے پیغام پر ”میرا“ جی نے میدان میں ’چھلانگ‘ لگا دی، ایسا جواب دیدیا کہ 20 کروڑ عوام کے دل کی ترجمانی کر دی، جان کر آپ کی ہنسی رکنے میں نہیں آئے گی

”آف کورس“ پاکستان سے شکست، عدنان سمیع کے پیغام پر ”میرا“ جی نے میدان میں ...
”آف کورس“ پاکستان سے شکست، عدنان سمیع کے پیغام پر ”میرا“ جی نے میدان میں ’چھلانگ‘ لگا دی، ایسا جواب دیدیا کہ 20 کروڑ عوام کے دل کی ترجمانی کر دی، جان کر آپ کی ہنسی رکنے میں نہیں آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کس طرح عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر یہ کہتے ہوئے بھارتی شہریت حاصل کی کہ انہیں بھارت سے پیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ حسن علی اور فخر زمان کو انعام کے طور پر ملنے والی کلائی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
ایسا کرنے پر پاکستانیوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور اس پاکستان کیلئے نفرت کا اظہار کرنے پر ان کی خوب طبیعت صاف کرتے رہے جس نے انہیں شہرت دی لیکن انہیں اپنے الفاظ اور بیانات پر ذرا بھی شرم نہ آئی۔

پاکستان کے ہاتھوں چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں شکست پر عدنان سمیع نے کچھ ”عجیب“ سا ٹویٹ کیا اور اس میچ کو صرف گیم کہہ کر بھول جانے کا کہا۔

ان کے اس ٹویٹ پر پاکستان کی جانب سے ایک ایسی شخصیت نے انہیں جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کے سارے غم غلط ہو گئے۔ جی ہاں۔۔۔! انہیں جواب دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ ”میرا جی “ ہیں جنہوں نے پہلے تو اپنی ”گلابی“ انگریزی اور اب مزاحیہ اور زبردست ٹویٹس سے شہرت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کرنیوالے محمد عامر کیساتھ آئی سی سی کا انتہائی افسوسناک سلوک، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

میرا جی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”یہ صرف وزن ہی تو تھا دوست،لیکن خوشی ہے کہ تم نے اس پر قابو پا لیا۔“

میرا جی کی یہ ٹویٹ منظرعام پر آنے کے بعد اب تک ہزاروں افراد کی جانب سے پسند کی جا چکی ہے اور اسے دھڑا دھڑ ری ٹویٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -