چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد محمد عامر اور ویرات کوہلی کی منظرعام پر آنے والی پراسرار تصویر نے سب کو تجسس میں مبتلا کر دیا، کیا کر رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی سوچ میں مبتلا ہو جائیں گے کہ۔۔۔

چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد محمد عامر اور ویرات کوہلی کی منظرعام پر آنے ...
چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد محمد عامر اور ویرات کوہلی کی منظرعام پر آنے والی پراسرار تصویر نے سب کو تجسس میں مبتلا کر دیا، کیا کر رہے ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی سوچ میں مبتلا ہو جائیں گے کہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپنیز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹرافی اپنے نام کی جس میں محمد عامر نے ویرات کوہلی، روہت شرما اور شیکھر دھون کو آﺅ ٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کرنیوالے محمد عامر کیساتھ آئی سی سی کا انتہائی افسوسناک سلوک، جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

یہ تو تب ہی جانتے ہیں کہ محمد عامر اور ویرات کوہلی بہترین دوست ہیں اور دونوں وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کیلئے تعریفی بیانات دیتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل ویرات کوہلی کی جانب سے محمد عامر کو اپنا بیٹ گفٹ کرنے کا معاملہ بھی سب کے علم میں ہے اور ان کے بیانات کے بارے میں بھی سب کو ہی معلوم ہے۔

اس میچ کے ختم ہونے کے بعد ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں کئی تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ یہ تصویر میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی ہے جس میں محمد عامر اور ویرات کوہلی کو ایک دوسرے کیساتھ ہاتھ ملاتے دکھایا گیا ہے مگر اس تصویر میں محمد عامر کے چہرے کے تاثرات کئی کہانیاں بیان کر رہے ہیں تاہم عوام کی سمجھ میں ایک بھی کہانی نہیں آ رہی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ حسن علی اور فخر زمان کو انعام کے طور پر ملنے والی کلائی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟ جواب جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

اس تصویر پر کئی قسم کے تبصرے اور تجزئیے کئے جا رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے تو اس پر کئی مذاق بنا دئیے ہیں مگر لوگو پرتجسس ہیں کہ آخر محمد عامر ویرات کوہلی کو کیا کہہ رہے ہوں گے۔

مزید : کھیل