قرآن قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا ، نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ تک کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں سے نجات نہیں مل سکتی:حافظ محمد ادریس

قرآن قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا ، نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ تک کرپٹ ...
قرآن قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا ، نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ تک کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں سے نجات نہیں مل سکتی:حافظ محمد ادریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستا ن کے نائب امیر  حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ مسلمان باعزت زندگی گزار نا چاہتے ہیں تو انہیں قرآن کو سینوں سے لگانا ہوگا ، جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں قرآن کے نظام کا نفاذ ہے ،جب تک نظام مصطفیﷺ  کا نفاذ نہیں ہوتا ، کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں سے نجات نہیں مل سکتی ، قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کیے گئے عہد کو پورا نہ کیا گیا تو قوم مسائل کی دلدل میں پھنسی رہے گی ۔

 منصورہ میں منعقدہ چالیس روزہ دورہ تفسیر قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےحافظ محمد ادریس نے کہاکہ اس وقت دنیا میں پونے دو ارب مسلمان ہیں مگر کسی جگہ بھی قرآن کا نظام نافذ نہیں جو امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت اپنے ذمہ لی ہے اور یہ قرآن قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا ، مگر عالم اسلام کے حکمران اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن اور نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے لیے سربلند ہیں لیکن قرآن کی حامل اور حضرت محمدﷺ  کی امت ہونے کے باوجود مسلمان پستی کا شکار ہیں ، طاغوتی طاقتیں دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں ، کشمیر ، فلسطین ، اراکان ، عراق ، شام ، افغانستان ، ہر جگہ مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے، اگر یہ امت قرآن کو تھام کر اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لے تو پستیوں سے نکل کر بلندیوں کی طرف آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن کے نظام کو غالب کرنے اور اس کے نور کو پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے تاریکیوں کا خاتمہ ہو سکے ۔

مزید :

Ramadan News -