پی سی بی نے 10ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ,27 کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت مل گئی

پی سی بی نے 10ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ,27 ...
پی سی بی نے 10ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ,27 کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت مل گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی ) نے 10ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ، ہائی پرفارمنس کیمپ میں 27کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیاہے ، ٹریننگ کیمپ 3جولائی سے 9ستمبر تک نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا ،ٹریننگ کیمپ میں 4اوپنرز،5مڈل آرڈر بلے باز ،5فاسٹ باؤلرز،5سپنرز،6آل راؤنڈرز اور2وکٹ کیپر شامل ہیں۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 10ہفتوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ، ہائی پرفارمنس کیمپ میں 27کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیاہے ، 10ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کیمپ 3جولائی سے شروع ہوگا اور 9ستمبر تک جاری رہے گا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے کیمپ میں کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے ۔ پی سی بی کی جانب سے ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو 2 جولائی کو این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ٹریننگ کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں (اوپنرز)سمیع اسلم ،فخر زمان ، امام الحق، صاحبزادہ فرحان شامل ہیں ، مڈل آرڈر میں عمر امین ، حارث سہیل ، عثمان صلاح الدین ،آصف ذاکر ، عمر اکمل، فاسٹ باؤلرز میں عثمان شنواری ، سمین گل ،محمد عرفان ، میر حمزہ، رومان رئیس ، سپنرز میں محمد اصغر، شاداب خان ، بلال آصف ، محمد عرفان ، اوسامہ میر شامل ہیں، فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر میں عامر یامین ، فہیم اشرف ، عماد بٹ ، حسین طلعت۔ سپن باؤلنگ آل راؤنڈز میں محمد نواز، آغاز سلمان جبکہ وکٹ کیپرز میں محمدرضوان اور محمد حسن شامل ہیں ۔

مزید : کھیل