ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کوارٹر فائنلز کل (جمعرات کو ) لندن میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کا ارجنٹائن سے ٹاکرا ہو گا

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کوارٹر فائنلز کل (جمعرات کو ) لندن میں کھیلے ...
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کوارٹر فائنلز کل (جمعرات کو ) لندن میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کا ارجنٹائن سے ٹاکرا ہو گا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رانڈ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مقابلے کل (جمعرات کو ) ہوں گے، پاکستان کو ایونٹ کی ناقابل شکست ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری  رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اَپ مکمل ہو گئی ہے اور آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت لاسٹ ایٹ میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں پاکستان، ارجنٹائن، بھارت، ملائیشیا، ہالینڈ، چین، انگلینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔ کوارٹر فائنلز میں پاکستان کو ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس ایک میچ اور ارجنٹائن مسلسل چار میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے اسلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو خوب جان لڑانا ہو گی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا، تیسرے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ چین اور چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔

مزید : کھیل