شہر قائد میں پردیسیوں کولوٹنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف موٹر وے پولیس متحرک ، اضافی رقم مسافروں کو واپس کروا دی

شہر قائد میں پردیسیوں کولوٹنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف موٹر وے پولیس متحرک ، ...
شہر قائد میں پردیسیوں کولوٹنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف موٹر وے پولیس متحرک ، اضافی رقم مسافروں کو واپس کروا دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کراچی سے بڑی تعداد میں دوسرے شہروں کے با سیوں نے اندرون ملک اپنوں میں عید منانے کے لئے جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا ،موٹر وے پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا، زائد کرائے مسافروں کو واپس لوٹا دیئے جبکہ ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ملک بھر سے روز گار کی تلاش میں آئے ہوئے شہریوں کو مذہبی اور روایتی تہواروں پر اپنوں کے ساتھ خوشی کے پر مسرت لمحات گزارنے کے لئے رخ کرتے ہیں تو ٹرانسپورٹرز زائد کر ائے لے کر لوٹنے میں مصروف ہو جاتے ہیں تاہم سندھ حکومت تو زائد کرایوں کے خلاف متحرک نہیں ہو سکی لیکن موٹروے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کرتے ہو ئے ٹول پلازوں پر مسافروں سے زائد کرائے بارے پوچھا توموٹروے پولیس کو اضافی کرایہ سو سے دو سو روپے وصول کرنے کی شکایت ملیجس پر 35بسوں کو روک ان سے زائد کرائے مسافروں کو واپس لوٹا دیئے اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے سفر کرنے کی اجازت دیدی گئی تاہم اس پر ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ خرچے بہت ہیں، سو پچاس اضافی لینا جرم نہیں اور ہم نے بھی عید گزارنی ہے خرچے کتنے زیادہ ہیں سب جانتے ہیں ۔

مزید : کراچی