مردم شماری کا کام مکمل ہوگیا، اضلاع سے وصول شدہ اعدادو شمار کی ڈیٹا انٹری جاری ہے:چیف شماریات آصف باجوہ

مردم شماری کا کام مکمل ہوگیا، اضلاع سے وصول شدہ اعدادو شمار کی ڈیٹا انٹری ...
مردم شماری کا کام مکمل ہوگیا، اضلاع سے وصول شدہ اعدادو شمار کی ڈیٹا انٹری جاری ہے:چیف شماریات آصف باجوہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف شماریات آصف باجوہ نے کہاہے کہ مردم شماری کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ اضلاع سے وصول شدہ اعدادوشمار کی ڈیٹا انٹری کا کا م جاری ہے۔

سعودی عرب میں نئے ولی عہد کی تقرری کیساتھ ہی ایسا بے مثال اعلان ہو گیا کہ پاکستانیوں کی بھی موجیں لگ گئیں

تفصیلات کے مطابق آصف باجوہ کا الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں کی جانی والی مردم شماری پر بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد م شماری کا عمل تو مکمل ہوگیا ہے اور ہم عبوری ڈیٹا جولائی 2017تک دے سکتے ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوگالیکن اپریل 2018تک مردم شماری کی حتمی رپورٹ شائع کردی جائے گی۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سرداری رضا خان نے کہا کہ مردم شماری ڈیٹا میں تاخیر ہوئی تو انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں پر ہوں گے کیونکہ مردم شماری کا ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کا کام نہیں کرسکتے کیونکہ قانون کسی بھی عبوری ڈیٹا کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید : اسلام آباد