میرے بھائی نے میرے لیے خصوصی پچ بنائی :حسن علی

میرے بھائی نے میرے لیے خصوصی پچ بنائی :حسن علی
میرے بھائی نے میرے لیے خصوصی پچ بنائی :حسن علی

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سمیت تمام بڑی ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے باولر حسن علی نے اپنی باولنگ کے پیچھے چھپی اصلی محنت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کیلئے کھیلنے کیلئے خصوصی پچ تیار کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کا کہنا تھا کہ جب میرے بھائی کو یہ احساس ہوا کہ کرکٹ میری لیے زندگی کی سب سے اہم چیز ہے اور میں اس کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوں تو اس نے میرے لیے 2009میں خصوصی پچ بنائی جسے ہم دونوں نے مل کر اپنے ہاتھوں سے تیار کیا اور اس پچ پر میں آج بھی پریکٹس کرتاہوں ۔حسن علی کا کہناتھا کہ ہم نے زمین کو دوفٹ گہرا کھودا اور اس میں سیمنٹ بھرا کاریگر سے اسے پالش کروایا ۔

واضح رہے کہ حسن علی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر ہیں ،انہو ںنے مجموعی طور پر ٹرافی میں 13وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید : کھیل