حسن علی نے محمد عامر کے بارے میں ایسے خیالات کا اظہار کر دیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ’اب لگتاہے کہ پاکستان آگے جائے گا ‘

حسن علی نے محمد عامر کے بارے میں ایسے خیالات کا اظہار کر دیا کہ جان کر آپ بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے مایہ ناز نواجوان باولر حسن علی جو اس وقت صرف 23سال کے ہیں لیکن ان کی بہترین باولنگ کے باعث ان کا قد ان کی عمر سے بڑا ہے اور انہو ںنے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی نے پاکستانی باولر محمد عامر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر بھائی نے پانچ سال کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے او ر وہ ابھی بھی پریشر میں ہیں لیکن ان سب کے علاوہ وہ دنیا کے بہترن باولرز میں سے ہیں ،وہ اچھی پرفارمنس کیلئے محنت کر رہے ہیں ۔حسن علی کا کہناتھا کہ اگرآج میں پرفارم کر رہاہوں تو میری ذمہ داری ہے کہ میں ٹیم کو آگے لے کر جاﺅ اوراگر کل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا تو محمد عامر ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے ۔

مزید :

کھیل -