پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلئے نواز شریف سے3اور مودی سے دو ملاقاتیں کر چکا ہوں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (یوا ین پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کہاہے کہ کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔
توہین عدالت پر کولکتہ ہائیکورٹ کا سابق جج گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریزکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے 3 اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے دومرتبہ ملاقات کی تاکہ ا ن کے درمیان مذاکرات شروع کرائے جاسکیں جبکہ انہوں نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی۔