یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان منانے کا فیصلہ،تقریبات میں ادب ،ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے:مریم اورنگزیب

یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان منانے کا فیصلہ،تقریبات میں ادب ،ثقافت اور ...
یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان منانے کا فیصلہ،تقریبات میں ادب ،ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  کی زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں احمدجی چھاگلہ کی تیار کی گئی قومی ترانے کی دھن کو جدت دینے کا فیصلہ کیا گیا،  قومی ترانے کی دھن کو عالمی معیار کے سازروں کے مطابق نئی جدت دی جائے گی، قومی ترانے کی نئی دھن پاکستان کی ثقافت کی بھی علمبردار ہو گی ، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے کو اس حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ہدات کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان منانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، 14اگست آزادی اور آباو اجداد کی بے مثال قربانیوں کو یاد دلاتا ہے ، متعلقہ ادارے تقریبات کو تاریخی بنانے کے لیے مربوط کوششیں کریں، تقریبات میں وطن عزیز کے ادب ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کی کامیابی ایک تاریخی فتح ہے ،قومی ٹیم کی فتح پر ملک بھر مین جشن منایا گیا ، پی ٹی وی قومی جشن کے حوالے سے خصوصی پروموز، پروگرام تیار کرے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی نے پوری قوم کو متحد کر دیا ،اس کامیابی پر قومی یکجہتی کا بھرپور جذبہ اجاگر ہوا ۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لوگو کو سرکاری لوگو کے طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : قومی