عید الفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کو بھرپور سیکورٹی دی جائے: سعد رفیق

عید الفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کو بھرپور سیکورٹی دی جائے: سعد ...
عید الفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کو بھرپور سیکورٹی دی جائے: سعد رفیق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عید الفطر کے موقع پر ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کو بھرپور سیکورٹی دی جائے۔

یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان منانے کا فیصلہ،تقریبات میں ادب ،ثقافت اور ورثے کو اجاگر کیا جائے:مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی کی ہدایت پر ڈی آئی جی شارق جمال خان نے ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سیکورٹی کے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایس پیز کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ریلوے سٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہلے سے لگائی گئی نفری کی تعداد کو بڑھا دیا جائے، تما م آنے اور جانے والے مسافروں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے اور میٹل ڈیٹیکٹر سے مکمل طور پر چیک کیاجائے۔ غیر متعلقہ اشخاص کو سٹیشن کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ ٹرینوں میں اور اہم تنصیبات پر کمانڈوز تعینات کئے جائیں۔ جمعة الوداع کے موقع پر اور نماز فجر و تروایح کے اوقات میں ریلوے حدود میں واقع مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ سفید پارچات میں بھی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ تمام اسٹیشنوں کی ہمہ وقت چیکنگ کرے گاجبکہ ٹرینوں کی روانگی سے پہلے خالی ریکس کی مکمل چیکنگ بھی کرے گی۔

مزید : قومی