پشاور میں پولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور میں پولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا
پشاور میں پولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

  

پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس موبائل کو اڑانے کے لئے نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیاہے،بم میں بال بیئرنگ بھی شامل کیے گئے تھے۔

پشاور میں کالعدم ٹی ٹی پی کے پمفلٹس تقسیم کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم فقیر آباد کے علاقے قاضی کلے میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔مشکوک چیز کی موجودگی کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، جس پر پولیس نے کارروائی کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔بم ڈسپوزل یونٹ نے مشکوک سامان کی تلاشی لی جس میں 5 کلو وزنی بم نصب تھا،بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔واضح رہے کہ جس جگہ پر بم نصب کیا گیا تھا ،وہاں سے پولیس موبائل گشت کرتی ہوئی گزرنے والی تھی۔

مزید : پشاور