بیت لحم،لاپتا فلسطینی کی تشدد زدہ لاش کنوئیں سے برآمد

بیت لحم،لاپتا فلسطینی کی تشدد زدہ لاش کنوئیں سے برآمد
بیت لحم،لاپتا فلسطینی کی تشدد زدہ لاش کنوئیں سے برآمد

  

بیت لحم (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے گم شدہ فلسطینی کی لاش ایک کنوئیں سے مل گئی،مذکورہ شخص 6 جون سے گھر سے لاپتا تھا۔

جرمنی جلد اسلامی ریاست میں تبدیل ہوجائیگا،جرمن چانسلر کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ عیسیٰ محمد احمد العسعس 6جون سے گھر سے غائب تھااور پولیس اس کی تلاش میں مصروف تھی، تاہم گزشتہ روز بیت لحم میں دار صلاح کے مقام پر ایک کنوئیں سے ان کی لاش نکالی گئی ہے۔عیسیٰ العسعس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ فلسطینی پولیس نے مبینہ قتل کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے فلسطینی شہری کو تشدد کرکے قتل کیا اور اس کے بعد اس کی لاش کنوئیں میں پھینک دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی