میاں بیوی نے اتنے پیسے چندے میں دے دئیے کہ دنیا عش عش کر اٹھی، لیکن اچانک دونوں نے پیسے واپس لینے کیلئے دوڑیں لگادیں کیونکہ۔۔۔

میاں بیوی نے اتنے پیسے چندے میں دے دئیے کہ دنیا عش عش کر اٹھی، لیکن اچانک ...
میاں بیوی نے اتنے پیسے چندے میں دے دئیے کہ دنیا عش عش کر اٹھی، لیکن اچانک دونوں نے پیسے واپس لینے کیلئے دوڑیں لگادیں کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فی زمانہ دنیا میں حرص و لالچ کا دوردورہ ہونے کے باوجود ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو کثیر رقم لاوارث پڑی مل جانے پر بھی نیت خراب نہیں ہونے دیتے اور اسے مالک تک پہنچا دیتے ہیں۔ اکثر اس کی مثالیں میڈیا میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ایک تازہ مثال امریکہ میں سامنے آئی ہے جہاں ایک جوڑے نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی غلطی سے چیئرٹی شاپ پر عطیہ کر دی اور پھر شاپ کے عملے نے کمال ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم واپس مالکان تک پہنچادی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر زینس وائل میں ڈین لیکرون اور اس کی اہلیہ لینیٹ نے اپنے استعمال شدہ کپڑوں اور دیگر سامان کے ساتھ غلطی سے 1لاکھ ڈالر(تقریباً1کروڑ روپے) کی رقم بھی چیئرٹی شاپ کے باکس میں ڈال دی۔

روسی جوڑا کھڑی گاڑی میں یہ شرمناک کام کررہا تھا کہ اچانک۔۔ ایک ایسا سانحہ کہ دونوں اب کبھی ایسا نہیں کرسکیں گے

چیئرٹی شاپ کے ملازمین بیسٹی لیونز اور بارب کلے پول نے جب بیگ کھولنے شروع کیے تو ایک میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ نقلی کرنسی ہو گی۔ بعد اصلی معلوم ہونے پر وہ فوراً اسے اپنے آفس لے کر گئے۔ آفس منیجرجینیلی شیفرنے جوڑے کو دی گئی رسید کی کاپی پر ان کا فون نمبر دیکھا اور انہیں کالز کرنی شروع کر دیں لیکن وہ شاید گھر پر نہ تھے۔ رابطہ نہ ہونے پر شیفر نے پولیس کو بلا لیا اور پولیس نے ڈین اور لینیٹ کو ڈھونڈ کر رقم ان کے حوالے کر دی۔ ڈین کا کہنا تھا کہ ”ہم زینس وائل سے دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔ چنانچہ ہم نے گھر میں موجود غیرضروری اشیاءعطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیزوں کے ساتھ ہم نے رقم کا بیگ بھی ساتھ اٹھا لیا جو ہم نے بینک میں جمع کروانی تھی۔ یہ رقم ہم نے اس نئے شہر میں گھر خریدنے کے لیے جمع کی تھی۔ لیکن غلطی سے سامان کے بیگز کے ساتھ یہ بیگ میں ہم نے باکس میں ڈال دیا۔ ہم اس غلطی کااس وقت پتا چلا جب ہم نے گھر آ کر پیغام ریکارڈ کرنے والی مشین پر شیفر کے کئی پیغامات دیکھے۔“شیفر کا کہنا تھا کہ ”ہمارے ملازمین نے جس ایمانداری کا مظاہرہ کیا ہے ہمیں ان پر فخر ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس