ماں باپ بچے کو ایسی شرمناک جگہ لے گئے کہ فوراً پولیس نے گرفتار کرلیا، جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

ماں باپ بچے کو ایسی شرمناک جگہ لے گئے کہ فوراً پولیس نے گرفتار کرلیا، جان کر ...
ماں باپ بچے کو ایسی شرمناک جگہ لے گئے کہ فوراً پولیس نے گرفتار کرلیا، جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر ماں باپ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرتے ہیں۔ انہیں غلط ماحول میں جانے سے روکتے ہیں تاکہ وہ عادات بد سے محفوظ رہ سکیں۔ لیکن امریکہ میں ایک جوڑا خود اپنی نوزائیدہ بچی کو ایسی شرمناک جگہ پر لے کر چلا گیا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الباما سے تعلق رکھنے والا 45سالہ سابق پادری مائیکل ٹروسکلیئر اور اس کی 42سالہ اہلیہ شیری ٹریمبا، جو پیشے کے اعتبار سے لائف کوچ ہے، انڈیانا پولس میں ایک شراب خانے میں چلے گئے جبکہ شیری نے اپنی کم سن بچی کو بھی اٹھا رکھا تھا۔

کیا کوئی باپ ایسا کرسکتا ہے؟ محض 1000 لائیکس کی خاطر باپ نے اپنے بچے کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ پوری دنیا میں کہرام مچ گیا، باپ کی گرفتاری کا حکم

رپورٹ کے مطابق شیری وہاں نہ صرف شراب اور سگریٹ پیتی رہی بلکہ مفت شراب پلانے کے عوض لوگوں کو جنسی تعلق استوار کرنے کی پیشکش بھی کرتی رہی۔ اس دوران وہ اپنی بچی کو دودھ بھی پلاتی رہی۔ کسی شخص نے شیری کی اس شرمناک حرکت پر پولیس کو اطلاع کر دی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو شیری شراب خانے کے باہر کسی اجنبی کے ساتھ کھڑی تھی۔ اس وقت بھی اس نے شراب کا گلاس اٹھا رکھا تھا۔ پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن سروس کو بھی وہاں بلا لیا جو بچی کو لے گئے اور اس کا طبی معائنہ کروایا اور پولیس شیری اور اس کے شوہر کو گرفتار کرکے لے گئی۔ پولیس کے مطابق جوڑے کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس