اگر آپ اس مہینے میں پیدا ہوں تو آپ کو یہ بیماریاں ہوسکتی ہیں، یہ علم نجوم نہیں بلکہ سائنس کی جدید جد ترین تحقیق ہے

اگر آپ اس مہینے میں پیدا ہوں تو آپ کو یہ بیماریاں ہوسکتی ہیں، یہ علم نجوم نہیں ...
اگر آپ اس مہینے میں پیدا ہوں تو آپ کو یہ بیماریاں ہوسکتی ہیں، یہ علم نجوم نہیں بلکہ سائنس کی جدید جد ترین تحقیق ہے

  

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ستاروں کی چالوں پر یقین رکھنے والوں کے لیے پیدائش کا مہینہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے پیدائش کے مہینے کا آدمی کی صحت کے ساتھ ایسا تعلق دریافت کر لیا ہے کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ہسپانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”27ایسے دائمی امراض ہیں جو پیدائش کے مہینے کے باعث مردوخواتین کو لاحق ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر جو مرد ستمبر میں پیدا ہوتے ہیں انہیں تھائیرائیڈ کے مسائل لاحق ہونے کا امکان جنوری میں پیدا ہونے والے مردوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔“ذیل میں سائنسدانوں کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بیان کی جاتی ہے۔

جنوری

اس مہینے میں پیدا ہونے والے مردوں کو قبض، معدے کے السر اور کمر کے نچلے حصے میں درد لاحق ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ خواتین میں دردشقیقہ، حیض کے مسائل اورہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

فروری

مردوں کو تھائیرائیڈ کے مسائل ، دل کی بیماریوں اور جوڑوں کے درد، خواتین میں جوڑوں کے درد، تھائیرائیڈ کے مسائل اور خون منجمد ہونے کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں

مارچ

مردوں میں سفید موتیا، دل کی بیماریاں اور دمہ جبکہ خواتین میں جوڑوں کی سوزش، قبض اور گنٹھیا کی بیماریاں زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔

اپریل

مردوں کو دمہ، جوڑوں کے درد اور تھائیرائیڈ کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں جبکہ خواتین میں جوڑوں کے درد، کینسر اور سانس کی نالی میں سوزش کی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔

مئی

مردوں کو ڈپریشن، دمہ اور شوگر زیادہ ہوتی ہے جبکہ خواتین کو دائمی الرجی، جوڑوں کا درد اور قبض کا مسئلہ زیادہ رہتا ہے۔

جون

مردوں کو دل کی بیماریاں، سفید موتیا اور جوڑوں کی سوزش زیادہ لاحق ہوتی ہیں جبکہ خواتین کو پیشاب پر اختیار نہ رہنے، جوڑوں کی سوزش اور گنٹھیازیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

جولائی

مردوں میں جوڑوں کا درد، دمہ اور کینسر۔ خواتین میں گردن کا دائمی درد، دمہ اور کینسر کی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔

اگست

مردوں کو دمہ، جوڑوں کا درد اور تھائیرائیڈ کے مسائل۔ خواتین کو وریدوں میں خون منجمد ہونے، جوڑوں کی سوزش اور گنٹھیا کے امراض زیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

ستمبر

مردوں کو دمہ، جوڑوں کا درد اور تھائیرائیڈ کے مسائل۔ خواتین کو جوڑوں کا درد، تھائیرائیڈ کے مسائل اور کینسر کی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔

اکتوبر

مردوں کو تھائیرائیڈ کے مسائل، جوڑوں کا درد اور دردشقیقہ جبکہ خواتین کو بلند فشار خون، جوڑوں کا درد اور دمہ کے مسائل زیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

نومبر

مردوں کو جلد کے دائمی امراض، دل کی بیماریاں اور تھائیرائیڈ کے مسائل جبکہ خواتین کو قبض، ہارٹ اٹیک اور رگوں میں سوجن آنے کی بیماریاں زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔

دسمبر

مردوں کو سفید موتیا، ڈپریشن اور دل کی بیماریاں جبکہ خواتین کو سانس کی نالی میں سوزش، دمہ اور خون منجمد ہونے کی بیماریاں زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس