شہر قائد میں چور اعتکافیوں کا سامان لے کر رفو چکرہوگئے

شہر قائد میں چور اعتکافیوں کا سامان لے کر رفو چکرہوگئے
شہر قائد میں چور اعتکافیوں کا سامان لے کر رفو چکرہوگئے

  

لراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چور نے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کو بھی نہ بخشا اور معتکفین کا سامان چوری کر کے رفو چکرہوگئے ۔

چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءمیں موجود خامیوں کو دور کیا جائے: چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں واقع مسجد میں ایک چور داخل ہوا اور معتکفین کے نیند میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے موبائل فونز، بٹوے اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گیا۔مسجد انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے اور معتکفین کا قیمتی سامان لے کر باآسانی فرار ہو جاتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : کراچی