لڑائی قطر اور سعودی عرب کی، نقصان اونٹ برداشت کررہے ہیں، قطر سے اونٹوں کے متعلق تشویشناک خبر آگئی

لڑائی قطر اور سعودی عرب کی، نقصان اونٹ برداشت کررہے ہیں، قطر سے اونٹوں کے ...
لڑائی قطر اور سعودی عرب کی، نقصان اونٹ برداشت کررہے ہیں، قطر سے اونٹوں کے متعلق تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ممالک کی طرف سے ناطقہ بند کیے جانے پر قطر میں غذائی قلت کا معمولی بحران تو پیدا ہوا لیکن ایران نے بروقت اشیائے خورونوش بھیج کر اس کا خاتمہ کردیا۔ اب انسان تو اس ناطقہ بندی سے مستثنیٰ قرار پا چکے ہیں لیکن جانوروں کی کم بختی آئی ہوئی ہے۔ alaraby.co.uk کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے بارڈر سیل کیے جانے کے باعث دونوں اطراف ہزاروں اونٹ اور بھیڑیں پھنس چکے ہیں اور خوراک کی قلت کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

سعودی بادشاہ کی طرف سے ولی عہد کو برطرف کیے جانے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
قطری حکومت کی طرف سے اپنی طرف پھنسے اونٹوں کے لیے شیلٹر بنانے کی کوشش ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے لیکن اب تک کئی اونٹ بھوک و پیاس کے باعث مر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب سعودی عرب نے قطر سے تعلقات ختم کیے اور قطری شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو کئی قطری باشندے ، جنہوں نے سعودی عرب میں اونٹوں کے فارم ہاﺅس کھول رکھے تھے، وہ اپنے جانوروں کے ساتھ واپس جانے پر مجبور ہو گئے، لیکن بارڈر انتہائی کم وقت کے لیے کھلتا تھا چنانچہ ان کے لیے اونٹوں سمیت واپس جانا ممکن نہ رہا اور وہ اونٹوں کو وہیں چھوڑ کر قطر چلے گئے۔ اب یہ اونٹ بارڈر پر بھٹک رہے ہیں اور بھوک اور پیاس کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں میں 25ہزار اونٹ اور بھیڑیں کئی جگہوں سے بارڈر کی باڑ توڑ کر قطر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بارڈر کے پاس سعودی عرب کی طرف پھنسے ہوئے ہیں۔اس پار نکل آنے والے اونٹوں کے لیے قطری حکومت خوراک و پانی کا انتظام کر رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -