اب یہ دہشتگردی کا سلسلہ رکنے والا نہیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے یورپی ممالک کو ایسی بات بتاد ی کہ ہوش اڑا کر رکھ دیئے

اب یہ دہشتگردی کا سلسلہ رکنے والا نہیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے یورپی ممالک کو ...
اب یہ دہشتگردی کا سلسلہ رکنے والا نہیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے یورپی ممالک کو ایسی بات بتاد ی کہ ہوش اڑا کر رکھ دیئے

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کی ایک واردات ناکام بنا دی گئی لیکن اب اس حوالے سے ماہرین نے ایسی خبر سنا دی ہے کہ بیلجیئم سمیت تمام یورپی ممالک خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”برسلز حملہ بھی یورپ میں ہونے والے دیگر حملوں سے ملتا جلتا تھا۔ ان تمام حملوں میں دہشت گردوں نے انفرادی طور پر محدود تربیت اور اسلحے کے ساتھ وارداتیں کیں۔ اس طرح کی دہشت گردانہ وارداتیں برسلز، پیرس اور یورپ کے دیگر شہروں میں تواتر کے ساتھ ہوتی رہیں گی۔“

بھارت نے حاملہ خواتین کو ایسا مشورہ دے ڈالا کہ پوری دنیا چیخ اٹھی ’تمہارا دماغ تو نہیں خراب؟‘ یہ کیا مشورہ تھا؟ جانئے

رپورٹ کے مطابق برسلز سکیورٹی کنسلٹنٹ کلاﺅڈ مونیکے کا کہنا تھا کہ ”ایسی وارداتیں کرنے والے معاشرے سے کٹے ہوئے لوگ ہیں۔ یہ آئندہ بھی دہشت گردی جاری رکھیں گے۔ اس کے لیے ہماری فورسز کو تیار رہنا ہوگا۔“ واضح رہے کہ گزشتہ رات بیلجیئم کی فوج نے ایک دہشت گرد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا جس کے پاس بارودی مواد موجود تھا۔ یہ واقعہ برسلز ٹرین سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے ساتھ ہی دہشت گرد نے دھماکہ کر دیا جو معمولی نوعیت کا تھا جس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

مزید : بین الاقوامی