سیاہ فام خاتون کومدد کے لئے پولیس بلانا مہنگا پڑگیا،اہلکاروں کی گولیاں لگنے سے ہلاک

سیاہ فام خاتون کومدد کے لئے پولیس بلانا مہنگا پڑگیا،اہلکاروں کی گولیاں لگنے ...
سیاہ فام خاتون کومدد کے لئے پولیس بلانا مہنگا پڑگیا،اہلکاروں کی گولیاں لگنے سے ہلاک

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہارگئی ۔

بیت لحم،لاپتا فلسطینی کی تشدد زدہ لاش کنوئیں سے برآمد

امریکی میڈیاکے مطابق پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام حاملہ خاتون کو اس کے گھر میں تین کمسن بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں، مذکورہ خاتون نے اپنے گھر میں ڈاکوؤں کے گھس آنے کے بعد پولیس کو فون کرکے مدد کیلئے بلایا تھا۔تاہم پولیس اہلکاروں نے متعلقہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے سیاہ فام حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ خاتون کے ہاتھ میں چاقو تھا اور پولیس کو اپنے بچاؤ میں فائرنگ کرنا پڑی۔علاقے کے لوگوں نے پولیس پر طاقت کے بلاجواز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سیاہ فام خاتون کے قتل سے امریکی پولیس کے خلاف نسل پرستانہ رویئے کے خلاف عوامی اشتعال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی