پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تبدیلیوں کی بنیاد رکھے گی:ممنون حسین

پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تبدیلیوں کی بنیاد ...
پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تبدیلیوں کی بنیاد رکھے گی:ممنون حسین

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اقتصادی اور معاشی تبدیلیوں کا پیش خیمپ ثابت ہوگی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن اور وار کورس کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ایک خطہ، ا یک شاہراہ کے تصور نے دنیا میں دور رس تبدیلیوں کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے بعد خطے میں نئی اسٹریٹیجک ڈاکٹرائن ضروری ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ اس سلسلے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دفاعی تھنک ٹینک کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرے گی۔ اکیسویں صدی حیران کن ایجادات اور اسٹریٹیجک تبدیلیوں کی وجہ سے منفردحیثیت رکھتی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری اور”ایک پٹی ایک شاہراہ “ کے تصوّر نے اس دنیا میں دور رس تبدیلیو ں کی بنیاد رکھ دی ہے جن کا دفاعی معاملات سے بھی انتہائی گہرا تعلق ہے، انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر جیسے جیسے پیش رفت ہوتی جائے گی، خطے کے تزویراتی حقائق میں بھی تبدیلیاں رونما ہوتی جائیں گی۔ اس طرح ایک نئی اسٹریٹیجک ڈاکٹرائن ناگزیر ہو جائے گی۔

شہر قائد میں چور اعتکافیوں کا سامان لے کر رفو چکرہوگئے

ار کورس میں مسلح افواج اور سرکاری اداروں کے سینیئر افسران کے علاوہ 23دوست ممالک کے42 سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وزیراعظم کے نیشنل سکیورٹی کے ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے۔

مزید : قومی