مودی سرکار نے گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزہ میں ایک سال کی توسیع کر دی

مودی سرکار نے گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزہ میں ایک سال کی توسیع کر دی
مودی سرکار نے گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزہ میں ایک سال کی توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مودی سرکار نے ہندوستان میں مقیم بنگلہ دیش کی متنازعہ ترین اور گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزا کی میعاد ایک سال تک کی توسیع کر دی ،گستاخ مصنفہ کے ویزے میں توسیع کی منظوری بھارتی وزارت داخلہ نے دی ،سویڈن کی رہائشی بنگلہ دیشی نژاد تسلیمہ نسرین گذشتہ 13سال سے بھارت میں مقیم ہیں اور ہر سال ان کے ویزے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں خود ساختہ پناہ لینے والی بنگلہ دیش کی متنازعہ ترین اور اسلامی شعار کا مذاق اڑانیوالی گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ویزے کی مدت ختم ہونے پر مودی سرکار نے ایک بار پھر ایک سال کی توسیع کر دی ،اب تسلیمہ نسرین 23جولائی 2018ء تک بھارت میں قیام کر سکیں گی ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی نژاد سویڈن کی شہری تسلیمہ نسرین کے ویزا کی میعاد سال 2004ء سے مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سویڈش پاسپورٹ کی بنیاد پر تسلیمہ نسرین کے ویزا کی میعاد بڑھائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تسلیمہ نسرین نے1994ء میں اسلام کے خلاف متنازعہ مواد شائع کرنے کے بعداسلام پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد بنگلہ دیش کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہہ دیا تھا ،تب سے لیکر اب تک تسلیمہ نسرین خود ساختہ جلا وطنی کاٹ رہی ہیں ،وہ گذشتہ دو دہائیوں تک امریکہ اور یورپ میں بھی رہ چکی ہیں ۔ تسلیمہ نسرین نے کئی مواقع پر ہندوستان خاص طور کولکتہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی جبکہ تسلیمہ نے ہندوستان میں مستقل رہائش کے لئے بھی درخواست دے رکھی ہے ،بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب اس تناظر میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔