رواں سال صدقہ فطر کم ازکم 100روپے ہوگا: مرکزی رویت ہلال کمیٹی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطر کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق رواں سال صدقہ فطر کم از کم 100 روپے تک ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی قمیت کے لحاظ سے فطرانہ فی کس 100، جو کی قیمت کے لحاظ سے 240روپے فی کس ، کھجور کی قیمت کے لحاظ سے 1600روے فی کس جبکہ کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی فطرانہ 1600 روپے فی کس کے حساب سے ادا کیا جاسکتا ہے۔ 30دنوں کا فدیہ صوم گندم کی قیمت کے لحاظ سے 3ہزار فی کس ، جو 7200فی کس ، کھجور کی قیمت کے لحاظ سے 48000روپے ، کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی 48ہزار روپے ادا کیاجاسکتا ہے۔کفارہ صوم برائے 60مساکین گندم کی قیمت کے برابر 6ہزار روپے، جو 14400روپے، کھجور 96ہزار روپے ، کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی 96 ہزار روپے اور کفارہ قسم گندم کی قیمت کے لحاظ سے ایک ہزار روپے جو کی قیمت کے لحاظ سے 2400روپے ، کھجور اور کشمش کی قیمت کے لحاظ سے سولہ سولہ ہزار روپے ادا کیاجاسکتاہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تبدیلیوں کی بنیاد رکھے گی:ممنون حسین